English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹوکیو اولمپکس میں تاخیر ،اخراجات میں اربوں ڈالرز کا اضافہ

القمر

ٹوکیو(جسارت نیوز)جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں تاخیر کے باعث اخراجات میں اربوں ڈالرز کا اضافہ ہوگیا۔ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے رواں سال ہونے تھے لیکن کورونا وائرس کے بعد اولمپکس مقابلے ایک سال کیلئے ملتوی کردیے گئے ہیں اور اب اگلے سال 21جولائی سے یہ مقابلے شروع ہوں گے۔اولمپکس مقابلے ملتوی ہونے کے بعد اخراجات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور اس کا اعلان مقامی اولمپکس کمیٹی نے کیا ہے۔ جاپان کی ٹوکیو اولمپکس کمیٹی نے آن لائن پریس کانفرنس میں بتایا کہ اولمپکس مقابلوں میں تاخیر کے بعد اخراجات میں 22فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور یہ اخراجات بڑھ کر 15.6ارب ڈالرز ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اخراجات کا تخمینہ 12.6ارب ڈالر تھا تاہم اب تاخیر سے اس میں 2.8ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔کمیٹی نے بتایا کہ اضافی اخراجات کورونا سے بچائو کے حفاظتی اقدامات کے باعث بڑھے ہیں اور اس پر خطیر رقم صرف ہوگی۔خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد جاپان میں رواں برس24جولائی سے9اگست تک کیا جانا تھا جس کیلئے جاپان میں بڑے پیمانے پر انتظامات بھی کیے جا رہے تھے لیکن کورونا کے باعث یہ ایک سال کیلئے ملتوی کردیے گئے۔اب ٹوکیو اولمپکس23جولائی سے8اگست 2021تک ہوں گے، اس کے علاوہ پیرالمپکس معذور کھلاڑیو ں کا اولمپک24 اگست 2021 سے 5ستمبر 2021تک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے