English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہوسکتے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا بیان سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات 10 فروری سے قبل نہیں ہوسکتے، عام طور پر ایوان بالا کے انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوتے رہے ہیں، سینیٹ کے نصف اراکین 11 مارچ 2021 کو ریٹائر ہورہے ہیں، اس بار بھی الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق مناسب وقت پر انتخابات کی تاریخ جاری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئین کے مطابق سینیٹ انتخابات کا انعقاد ہماری آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے، آئین اور قانون کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے سینیٹ الیکشن قبل از وقت کرانے اور خفیہ رائے شماری کی بجائے شو آف ہینڈز سے (ہاتھ کھڑا کرکے) کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے سپریم کورٹ جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے