کراچی (اے پی پی )ٹی ایم سی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے سینٹرل پنجاب کو نو وکٹوں سے شکست دے دی،بلوچستان نے ٹاس جیت کر سنٹرل پنجاب کو بیٹنگ کی دعوت دی۔سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 30.2 اوورز میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔جنید علی 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بلوچستان کی طرف سے زین اللہ اور فہد حسین نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عبد الوحد بنگلزئی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بلوچستان نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر18.1 اوورز میں حاصل کر لیا ،بلوچستان کی طرف سے بسم اللہ خان نے 47 رنز بنائے ۔عبد الواحد بنگلزئی نے 31 رنز کی اننگز کھیلی ۔کے سی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے ناردرن کو 93 رنز سے شکست دے دی،ناردرن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سندھ نے 50 اوورز میں 263 رنز بنائے،سندھ کے بلے باز فراز علی نے 119 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔سعد خان نے 53 رنز کی اننگز کھیلی ۔عامر جمال، مہران ممتاز اور سلمان ارشاد نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ ناردرن کی ٹیم 40.3 اوورزمیں 170 رنز بناکرآؤٹ ہو گئی۔سندھ کی طرف سے رمیز عزیز نے 11 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،حسان خان نے بھی 30 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں سدرن پنجاب نے خیبر پختونخواہ کے خلاف میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا۔ سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ کیا،خیبر پختونخواہ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.3 اوور میں 248 رنز بنائے۔خیبر پختونخواہ کے اوپنرز محمد محسن خان نے 65 رنز کی اننگز کھیلی ۔سدرن پنجاب کے بولر احسن بیگ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ذوہیب آفریدی اور مختار احمد نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں۔ سدرن پنجاب نے ٹارگٹ صرف دو وکٹوں کے نقصان پر45.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔مختار احمدنے 91 رنز کی اننگز کھیلی وقار حسین نے 89 رنز بنائے ۔انس مصطفیٰ نے 39 اور محمد محسن نے 22 رنز بنائے۔
