English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل : 13کھلاڑی پلاٹینم کیٹیگری میں شامل

القمر

لاہور(جسارت نیوز)پی سی بی نے پی ایس ایل 2020ء میں حصہ لینے والے مقامی کھلاڑیوں کی کٹیگریز کو حتمی شکل دے دی ۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کراچی کنگز میں اپنے ساتھیوں عماد وسیم اور محمد عامر کے ساتھ پلاٹینم کٹیگری میں ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پلاٹینم کٹیگری میں ہی شامل ہیں جبکہ ان کے ساتھی فہیم اشرف ڈائمنڈ کٹیگری میں چلے گئے ۔ پشاور زلمی کے تین کھلاڑی وہاب ریاض ، کامران اکمل اور شعیب ملک کو پلاٹینم کٹیگری میں رکھا گیا ہے جبکہ فاسٹ بولر حسن علی ڈائمنڈ کٹیگری میں چلے گئے ہیں۔ ملتان سلطان کے کپتان شان مسعودڈائمنڈ کٹیگری میں آ گئے ہیں۔ شان مسعود کے ساتھی شاہد آفریدی اور سہیل تنویر پلاٹینم کٹیگری میں ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد پلاٹینم کٹیگری میں ہیں جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین گولڈ سے ڈائمنڈ میں آ گئے ہیں۔ فخر زمان پلاٹینم کٹیگری میں موجود ہیں۔ ان کے ساتھی محمد حفیظ اورشاہین شاہ آفریدی بھی اسی کٹیگری میں شامل ہیں۔لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث روف کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے وہ گولڈ سے ڈائمنڈ کٹیگری میں شامل ہو گئے ہیں ۔ کٹیگری رینیو کے عمل اور پک آرڈر کو حتمی شکل دیے جانے کے بعد اب ٹرانسفر اوربرقرار رکھنے کی راہ اضابطہ طور پر کھل گئی ہے۔ کٹیگری رینول کے پروس کے طور پر،تمام فرنچائزز کے نمائندگان کا ووٹ ہر کھلاڑی کے لیے ضروری تھا۔ ٹیموں کو اپنے کھلاڑیوں کے حق میں ووٹ دینے کی اجازت نہیں تھی مگر ووٹنگ اسٹیج کے اختتام پر کھلاڑیوں سے متعلق نظر ثانی کی درخواست جمع کرانے کی اجازت تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے