ماؤنٹ منگنوئی (جسارت نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا پہلا میچ کل سے شروع ہو گا۔پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم نے ماؤنٹ منگنوئی میں مشقیں شروع کر دیں،قومی کھلاڑیوں نے چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں کی بھرپور مشقیں کیں۔ٹیسٹ کپتان محمد رضوان نے قومی ٹیسٹ اسکواڈکو ٹی ٹوئنٹی کی نسبت مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کی نسبت ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ تجربہ کار ہے،شان مسعود، اظہر علی، فواد عالم ، حارث سہیل جیسے بیٹسمین اور محمد عباس، یاسر شاہ ، شاہین شاہ آفریدی جیسے ٹیسٹ بولرز موجود ہیں،بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی، نیوزی لینڈ کے ساتھ اچھا مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا،ہم محنت پوری کریں گے، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔جمعرات کو پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم نے ماؤنٹ منگنوئی میں مشقیں شروع کر دیں۔قومی کھلاڑیوں نے چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں کی بھرپور مشقیں کیں۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ آج بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے کہا کہ ہمارے بولرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں ،پاکستان شاہینز کی فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔
