ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیم مینجمنٹ عماد سے بھی عامر جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے، راشد لطیف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ عماد وسیم سے بھی محمد عامر جیسا سلوک روا رکھے ہوئے ہے۔اپنے بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے نیوزی لینڈ سے تیسرے ٹوئنٹی 20میں عماد کو نہ کھلا کر ان کے اعتماد کو متاثر کیا ہے، عماد کا ٹیم میں کوئی بھی متبادل نہیں، دوسرے ٹی 20 میں بھی سب سے آخر میں ہی عماد کو گیند تھمائی گئی تھی۔راشد لطیف نے کہا کہ یٹنگ میں بھی انھیں فہیم اشرف سے بھی نیچے بھیجا گیا، انھیں عزت دینا چاہیے، اس لیے نہیں کہ وہ سینئر پلیئر ہیں بلکہ اچھا پرفارم کرچکے ہیں، انھیں ویسا احترام نہیں مل رہا جس کے وہ حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیم مینجمنٹ ان کے ساتھ ایسا سلوک کرے گی تو اس سے دوسرا عامر ہی تیار ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں