ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز 4 جنوری سے ہو گا

لاہور(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کی تیاریوں کی غرض سے چھ ہفتوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا آغاز 4 جنوری سے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر لاہور میں ہوگا۔. اکتیس کھلاڑیوں میں سے 29 کا انتخاب رواں سیزن کے پی سی بی انڈر 19 ون ڈے اور تھری ڈے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر کیا گیا ہے، آئی سی سی کے مقررہ معیار کے مطابق یکم ستمبر 2002 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی ہی ایونٹ کے 14ویں ایڈیشن میں شرکت کے اہل ہیں۔بلوچستان کے عبد الوحد بنگلزئی اور سنٹرل پنجاب کے قاسم اکرم روان سیزن انڈر 19کے ایونٹس میں شامل نہیں تھے کیونکہ یہ دونوں کھلاڑی قائد اعظم ٹرافی میں کھیل رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں