اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مصباح الحق اور ٹیم اونر علی نقوی کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مصباح الحق کا معاہدہ رینیو نہیں کررہے تاہم مصباح الحق کے لیے نیک خواہشات اور ان کی بہتر مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔
#ISLU will not be renewing @captainmisbahpk’s already expired head coach contract given his commitments with the National team. We thank him for his great contribution to ISLU. We wish him the very best of luck with the 🇵🇰 National Team.
PR: https://t.co/Ql6N1ex8zt#UnitedWeWin pic.twitter.com/n4eOEDqZjY
— Islamabad United (@IsbUnited) December 24, 2020
مصباح الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جس سے سابق کپتان فارغ ہوئے ہیں۔
مصباح الحق گزشتہ 4 سالوں سے اسلام آباد یونائیٹڈ وابستہ تھے تاہم آخری مرتبہ انہوں نے بطور ہیڈ کوچ ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔
اس سے قبل مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان بھی رہ چکے ہیں اور ان کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 مرتبہ پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے۔

