ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں نجی بینک میں پر اسرار دھماکا

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں بینک میں پراسرار دھماکا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاپوش نگر کے علاقے میں واقع بینک میں ہونے والے دھماکے کی گونج دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے بینک کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ شٹر کو بھی نقصان پہنچا۔ عام تعطیل کے باعث بینک بند تھا جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس، ریسکیو حکام، بی ڈی یو کی ٹیم اور رینجرز کی نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ دھماکے سے ایک گاڑی اور متعدد موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بینک کے اوپر رہائشی عمارت ہے، عمارت کے واٹر ٹینک میں دھماکا ہوا ہے۔ ممکنہ طور پر واٹر ٹینک میں گیس جمع تھی اور دھماکا گیس کے باعث ہوا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق دھماکے سے کوئی زخمی نہیں ہوا، بی ڈی ایس (بم ڈسپوزل اسکواڈ) نے بینک کو معائنے کے بعد کلیئر کردیا اس کے علاوہ دھماکے میں کسی قسم کے تخریب کاری کے شواہد نہیں ملے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں