English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جمعیت علما اسلام نے مولانا شیرانی اور حافظ حسین کو پارٹی سے نکال دیا

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام نے مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمدکو پارٹی سے نکال دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علما اسلام کی مجلس عاملہ کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں مولانا محمد خان شیرانی،حافظ حسین احمد، مولاناگل نصیب خان اور مولاناشجاع الملک کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کہ مجلس عاملہ نے نظم وضبط کمیٹی کی سفارشات پر متفقہ فیصلہ کیا۔ جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رہنما وضاحت کرتا ہے اور معافی مانگتا ہے توکمیٹی فیصلہ کرنے میں بااختیارہوگی۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں ایک بیان میں سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں، وہ عمران خان کو کیسے کہتے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ ہے، میرا ماننا ہےکہ یہ پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، اگر کوئی ایسا سوچ رہاہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے