English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج سے شروع ہوگا

ماؤنٹ منگنوئی (جسارت نیوز)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین2ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا پہلا میچ آج سے شروع ہو گا۔قومی ٹیم نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی،پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم نے ماؤنٹ منگنوئی میں مسلسل دوسرے دن ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا،قومی کھلاڑیوں نے چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں کی بھرپور مشقیں کیں۔سابق کپتان اور سینئر بلے باز اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پہلے ٹیسٹ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے،ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار بولرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا،بطور بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہو گا۔جمعہ کو پہلے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم نے مسلسل دوسرے روز ماؤنٹ منگنوئی میں مشقیں کیں۔ قومی کھلاڑیوں نے چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں کی بھرپور مشقیں کیں۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ۔پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اور سینئر بلے باز اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہفتے سے شروع ہونے والے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، بطور سینئر کرکٹر اچھا کھیلنا اور ساتھی کھلاڑیوں کو اسپورٹ کرنا میرا کام ہے،نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کے لیے چیلنجنگ رہتی ہیں،ان کنڈیشنز میں ہمارے بولرز کا کردار اہم ہے،ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار بولرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا، بطور بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کریں گے،زیادہ دیر کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے