English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ،آخری رائونڈآج سے شروع ہوگا

کراچی (اے پی پی) قائد اعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کے نویں رائونڈ میں خیبرپختونخواہ کی ٹیم نے فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر لیا تھا جبکہ ڈبل لیگ گروپ اسٹیج کا 10واں اور آخری رائونڈ آج سے شروع ہو رہا ہے اور اس رائونڈ میں تین ٹیموں سنٹرل پنجاب ، ناردرن اور سدرن پنجاب کے درمیان دوسری فائنلسٹ ٹیم بننے کے لیے دوڑ ہو گی ۔ ناردرن کا مقابلہ خیبر پختونخواہ سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ناردرن کی ٹیم کو چھٹے رئوانڈ کے اختتام پر چھ ٹیموں کے ایونٹ میں پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن حاصل تھی لیکن اس کے بعد دو شکستوں اور ایک ڈرامیچ کے بعد اب ناردرن ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے ۔ ناردرن کی ٹیم دوسرے نمبر کی ٹیم سدرن پنجاب سے 14 پوائنٹس پیچھے ہے ۔ ناردرن کی ٹیم یہ میچ بلوچستان کے ہاتھوں ایک اننگز اور5 رنز سے شکست کے بعد کھیل رہی ہے ۔ آئیکونک ٹیسٹ وینیو میں براڈ کاسٹ کیمروں کے سامنے ہونے والے میچ کو فائنل کے لیے ڈریس ریہرسل بنانے کے خواہشمند ہوں گے، فائنل یکم سے 5 جنوری تک کھیلا جائے گا ۔ناردرن کی ٹیم اگر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو ناردرن کی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ فائنل کھیلے گی ۔حماد اعظم اور محمد نواز زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں چوتھے اورپانچویں نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے