English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بدین ٹی ٹوئنٹی ، ٹنڈوباگو کلب نے پاک سلطان کو شکست دیدی

القمر

بدین(رپورٹ محمدعلی بلیدی )بدین میں منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بلوچ کرکٹ کلب ٹنڈوباگو نے پاک سلطان کرکٹ کلب کراچی کو 35 رنز سے شکست دے دی ،پاک سلطان کرکٹ کلب کراچی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بلوچ کرکٹ کلب ٹنڈوباگو نے 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 182 رنزبنائے،عدنان نے 55 رنز اسکور کے ساتھ نمایاں رہے۔ جب کہ شکیل نے 45 رنز بنائے۔ پاک کرکٹ کلب کراچی 183 کا ٹارگٹ حاصل کرنے میںناکام رہے اور 16 اوورز میں 147 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔بلوچ کرکٹ کلب کراچی نے باآسانی پاک سلطان کرکٹ کلب کراچی کو 35 رنز سے ہراکر جیت حاصل کرلی۔ دوسرا T20 میچ آج محمد صدیق مسافر ٹنڈوباگو اور پاک سلطان کرکٹ کلب کراچی کے درمیان کھیلا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے