ٹنڈوباگو/کوٹری(پرویز شیخ)50 اوورز فارمیٹ کا ٹورنامنٹ منعقد کرنا آرگنائزرز کا کارنامہ ہے جس کے لیے چیف آرگنائزرز راجہ بھون، DSP خالد رستمانی بلوچ اور انکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے”۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سابق انٹرنیشنل فاسٹ بولر شبیر احمد خان نے تاریخی میر غلام محمد خان تالپر سندھ ایکتا ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ لیگ 2020 کی شاندار اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔انکا کہنا تھا کہ 50 اوورز کی کرکٹ میں کھلاڑیوں کو اپنی مہارت دکھانے کے مواقع ملتے ہیں جس سے وہ ابھر کر سامنے آتے ہیں۔قبل ازیں مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں کی آمد پرانکا پرتپاک استقبال کیا گیا اور راجہ بھون، خالد رستمانی بلوچ، صلاح الدین، قاضی سکندر، سیٹھ تارا چند، محرم علی عرف بھالو قمبرانی اور دیگر کمیٹی ممبران نے انہیں اور دیگر مہمانوں کو اجرک کے تحائف پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آرگنائزر پام بلڈرز کے راجہ بھون نے کہا کہ شبیر احمد کی ٹنڈو باگو آمد سے یہاں کے کرکٹرز کے یقینا حوصلے بلند ہوئے ہیں اور اس سے ہماری کرکٹ کو بھی فروغ ملے گا۔تقریب سے اسپورٹس جرنلسٹ شعیب جٹ، الامین کلب کے کپتان فراز احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔آخر میںمہمان خصوصی نے اعزازی مہمانوں، آرگنائزنگ کمیٹی، میڈیا پرسنز، امپائرز، کوچز و آرگنائزرز راجہ بھون، خالد بلوچ، پرکاش صاحب، پرکاش سونی، ابصار، کاشی راجہ، دلبرنظامانی، نویدامین، ڈاکٹر غلام مصطفی، اشرف رستمانی، آصف جررار، طارق معاز، غلام مرتضی زئور، رضاعباسی، رجب زئور، امیر حمزہ اور دیگر کو اعزازی شیلڈز پیش کیں۔
