انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ٹیم آف ڈیکڈ کی فہرست جاری کردی ہے جس میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بناسکا.
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ٹی 20 ٹیم آف ڈیکڈ کی فہرست میں انڈیا سے روہت شرما، ویرات کوہلی، بمرا، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور کیرون پولارڈ ٹیم میں شامل ہیں.
افغانستان کے راشد خان، سری لنکا کے ملنگا، آسٹریلیا کے ایرن فنچ، میکس ویل، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں.
بھارت کے ایم ایس دھونی کو کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ بابراعظم آئی سی سی نمبرون رینکنگ پر رہنے کے باوجود جگہ نہ بناسکے.

