پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ جیسی وکٹ ہے ہمیں اپنے بلے بازوں سے اچھے رنز کی امید ہے.
قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کی وکٹ ہے ہمیں اپنے بلے بازوں سے اچھے رنز کی امید ہے اور ہماری پہلی اننگز میں شان مسعود کا آوٹ ہونا بیڈ لک کہلائے گا.
یاسر شاہ نے کہا کہ ہمارے بلے باز زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کریں گے، نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کی جبکہ ہمیں فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت ہے.
قومی اسپنر یاسر شاہ نے کا مزید کہنا تھا کہ ابھی وکٹ پرگیند زیادہ اسپن نہیں ہورہا، پچ تبدیل ہوئی تو گیند ٹرن ہوگا،جس کا فائدہ اٹھاؤں گا، فاسٹ بولر یاسر شاہ نے اچھی بولنگ کی ہے.
خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے 431 رنز پر آل آوٹ ہوگئی ہے جبکہ قومی ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنالیے.

