ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاداب کو 6 ہفتوں کیلیے آرام تجویز،امام الحق وطن واپس

ترنگا(جسارت نیوز)آلراؤنڈر شاداب خان اپنی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث چھ ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں، لہٰذا وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ اور جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ شاداب خان نیپئر میں کھیلے گئے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے بعد انجری کا شکار ہوئے تھے۔ قومی اسکواڈ کے ترنگا پہنچنے پر ان کی انجری کا ایم آر آئی سکین کروایا گیا۔اسکین میں تشخیص ہوئی ہے کہ شاداب خان کی بائیں ٹانگ کے ریکٹس فیمورس مسل میں بڑے گریڈ کا ٹیئر ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی اسیکن میں تشخیص ہوئی ہے کہ شاداب خان کی یہ انجری پرانی نہیں بلکہ ابھی نئی ہوئی ہے۔ شاداب خان اس سے قبل انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف ہوم سیریز سے آؤٹ ہوگئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس انجری کے حوالے سے بہت احتیاط برتنا چاہتے ہیں، لہٰذا انہیں 6 ہفتوں کا آرام تجویز کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ ٹیم منیجمنٹ کا امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔امام الحق کل شام ساڑھے چھ بجے آکلینڈ سے لاہور روانہ ہوجائیں گیں، ٹریننگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی ،بابر اعظم کا ری ہیب پروگرام نیوزی لینڈ میں جاری ہے بابر اعظم نے ہارڈ بال سے ناکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں