ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: ضلع غربی کی 7 یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی کے ضلع غربی کی 7 یونین کونسلوں (یوسیز) میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ضلع غربی کی 7 یوسیز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ اے) کی سفارش پر لگائے گئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع غربی کے اورنگی ٹاؤن اور مومن آباد میں لگایا گیا مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 29 دسمبر سے شروع ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع غربی کی کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ یوسیز میں لاک ڈاؤن 11 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں