English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی نیو ایئر نائٹ، ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کا مقدمہ ہوگا

سال نو کے موقع پر سیکیورٹی اقدامات کے حوالے سے کراچی میں پولیس کی جانب سے مساجد سے اعلان کروانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں حب ریور روڈ پر ایک مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سال نو کی خوشی میں یا کسی اور وجہ سے کوئی بھی شخص اگر ہوائی فائرنگ کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں تمام تھانوں کے عملے کو اپنے اپنے علاقے میں انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال نئے سال کی آمد کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے بھاری جانی نقصان ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے