کراچی: کشمیر کالونی کے ایک گھرمیں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں ایک گھر میں آگ لگ گئی، آتش زدگی کے باعث تین بچے جاں بحق جب کہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت حمزہ، ثانیہ ، عمامہ کے نام سے ہوئی جو تینوں بہن بھائی ہیں جب کہ زخمیوں کی شناخت فیاض ، سعیدہ اورسلمٰی کے نام سے ہوئی جنہیں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

