English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیدی

القمر

میلبورن(جسارت نیوز )اجنکیا رہانے کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں 8وکٹوں سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1سے برابر کر دی، بھارتی بولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم پہلی کی طرح اپنی دوسری اننگز میں بھی کوئی خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 200رنز بناکر آئوٹ ہوگئی اور اس نے بھارتی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 70رنز کا ہدف دیا جو بھارت کی ٹیم نے بآسانی دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے کینگروز کو 8وکٹوں سے ہرا دیا۔ میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہوگیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان اجنکیا رہانے کو شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ منگل کو میلبورن میں کھیلے جا رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 133رنز چھ کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کیمرون گرین 17اور پٹ کمنز 15رنز پر کھیل رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے