English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ پولیس میں حاضری یقینی بنانے کیلئے موبائل ایپ تیار

سندھ پولیس کے افسران و اہلکار کی ڈیوٹیوں پر حاضری یقینی بنانے کیلئے موبائل فون ایپ کے ذریعے نیا سسٹم لایا جارہا ہے۔ سندھ پولیس کا ہر ملازم اب حاضری کے مقامات کے پن پوائنٹ پر پہنچ کر ایپ سے حاضری لگائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں سندھ پولیس کی اسیشل برانچ میں اس جدیدیت کو لاگو کیا جارہا ہے اور اسپیشل برانچ اسٹاف موبائل فون ایپ استعمال کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کے علاقے میں پہنچ کر ایپ سے حاضری لگائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اہلکار ڈیوٹی پوائنٹ پر پہنچے ہی سوفٹ وئیر کی مدد سے حاضری لگائیں گے تو ان کے متعلقہ افسران کو بھی نوٹیفکیشن پہنچ جائے گا۔

ایپ آن کرتے ہی خود بخود افسر و اہلکار کی موجودہ لوکیشن رپورٹ ہوجائے گی۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس ایپ کو آزمائشی بنیادوں پر استعمال کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے