English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ: احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت نے مہرگڑھ ورثہ بحالی فنڈز میں مبینہ کرپشن کیس میں نواب اسلم رئیسانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جو ان کی عدم پیشی پر جاری کیے گئے۔

تفصیلات ے مطابق اس کے علاوہ کیس میں نواب اسلم رئیسانی کے عزیز عبدالنبی رئیسانی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ عدالت نے نوابزادہ لشکری رئیسانی اور دوستین جمالدینی کی حاضری سےاستثناکی درخواستیں منظور کرلیں جب کہ مہرگڑھ کی تزئین اور بحالی کی مد میں فنڈزمیں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے