English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ : کورونا ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع

کراچی: سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کاظم جتوئی نے کورونا ویکسین لگوائی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی آزمائش کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے اور سیکریٹری محکمہ صحت سندھ کاظم جتوئی نے کورونا ویکسین لگوائی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین کے لئے سندھ میں رضاکارانہ ٹرائل جاری ہیں، کورونا ویکسین ٹرائل کی جامع رپورٹ وفاقی وزارت صحت کو ارسال کی جائےگی، اور ملک میں پہلے مرحلےمیں کورونا ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ کی کمیٹی نے بھی چین سے کورونا ویکسین خریدنےکی منظوری دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے