کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل )6میں تماشائیوں کو اسٹیڈیمز آنے کی اجازت مل سکتی ہے۔اس امر کا اظہار پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 6میں تماشائیوں کیلئے دروازے کھل سکتے ہیں،تاہم تماشائیوں کو اجازت ملنے کا دارومدار کورونا کی صورتحال پر ہے۔ندیم خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تماشائی اسٹیڈیم آئیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ کے لیے رجسٹریشن کا عمل جلد شروع ہوگا جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے نظام سے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے،گراس روٹ پر نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
