ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : آج تمام کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے

کراچی میں آج یعنی سال 2020 کے آخری دن تمام کاروباری مراکز رات 8 بجےبند کردیے جائیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کراچی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ آج کاروباری مراکز رات 8 بجےبند کردیے جائیں۔

اعلامیے کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرجنرل نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظراحکامات جاری کیے، فیصلہ نئے سال کی تقریبات کےحوالے سے اجلاس میں کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنرجنرل کے مطابق کمشنر کراچی نے بھی سال نو پر ہوائی فائرنگ پرپابندی عائد کی ہے۔

خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنرز کو مقدمات درج کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں