English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خواجہ آصف 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

لاہور: احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ کے رہنماخواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز نے خواجہ آصف کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تفتیش کرنی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پہلے مجھ سے راولپنڈی میں تفتیش ہوئی، وہاں مجھ سے کچھ نہ ملا تو اب لاہور بھجوا دیا ہے۔

جج جواد الحسن نے ریمارکس دیے کہ جب شہباز شریف یہاں تقریر کرتے تھے تو دل کرتا تھا کہ قومی اسمبلی کا اسپیکر بن جاؤں، یہ پہلا ریمانڈ ہے اس لیے نیب کی استدعا منظور کر لیتے ہیں۔

عدالت نے خواجہ آصف سے فیملی اور وکلا کو ملاقات کرانے اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 14 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری گرفتاری کے پیچھے عمران خان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے