کراچی: شہر قائد میں سردی کی شدت کا دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا سال کے پہلے دن سردی کی شدت برقرار، کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں رواں سال کا آغاز 10 سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹنے سے ہوا۔ آج کا ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت دس سالوں میں کم ترین رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیرین ہواؤں نے شہر کے موسم کو مزید سرد بنادیا۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل 2014 میں درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ شہر میں شمالی سمت سے ہوائیں10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

