ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ نیوزی لینڈ: قومی ٹیم کی بارش کے باعث ٹریننگ متاثر

کرائسٹ چرچ میں بارش کے باعث قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ٹریننگ سیشن متاثر ہوگیا.

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا جس کے لیے قومی ٹیم نے ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ گراؤنڈ میں فیلڈنگ پریکٹس کی تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن متاثر ہوگیا.

قومی کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ اورفیلڈنگ سیشن مکمل کیے لیکن بارش کے باعث ٹریننگ کو روکنا پڑا تاہم بلے بازوں نے آدھا گھنٹہ ہی نیٹ سیشن میں حصہ لیا جبکہ فاسٹ باؤلرز نے نیٹ سیشن میں حصہ نہ لیا.

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ہیگلے اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ نیوزی لینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کو 101 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز پر 1-0 کی برتری حاصل ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں