کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی ایوارڈز اپنے نام کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے ملک و قوم کیلئے باعث فخر بنیں۔انہوں نے پیغام میں پی سی بی ایوارڈز جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی جبکہ ایوارڈ کیلئے نامزدکھلاڑیوں کا بھی حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ ایوارڈ کیلئے نامزدگی بھی ایک بڑی کامیابی ہے اور آپ کی بہترین پرفارمنس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شاہد آفریدی نے کہاکہ اپنی پرفارمنس پر اسی طرح قائم رہیں اور ملک کو اور شائقین کرکٹ کو 2021 اور اس کے بعد بھی باعث فخربنائیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی سی بی ایوارڈز کا اعلان کیا تھا جس کے مطابققومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان اور فواد عالم پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) ایوارڈز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
