آج کراچی کی فضا بدستور مضر صحت ہے، ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق صبح 10 بجے کراچی دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر رہا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں آج فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 186 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے آلودہ شہروں میں آج کرغزستان کا شہر بشکیک پہلے اور کولکتہ دوسرے نمبر پر رہا۔ درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

