English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : 60 کروڑ سے زائد مالیت کی آئس برآمد

کراچی: پاک بحریہ اور اے این ایف نے کارروائی کے دوران 100 کلو گرام آئس تحویل میں لے لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس نے ابراہیم حیدری کراچی میں مشترکہ آپریشن کرکے ک 100 کلو گرام آئس تحویل میں لے لی، جس کی عالمی منڈی میں قیمت 38 لاکھ ڈالر (60 کروڑ98 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے) بنتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات کو سمندر کے راستے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جانا تھا، تاہم بروقت کارروائی میں منشیات اسمگل ناکام کردی، ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے