English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی : محمود آباد نالہ پر قائم تجاوزات کیخلاف بڑا آپریشن

کراچی کے علاقے محمود آباد میں نالے کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے ایم سی انسداد تجاوزات سیل آپریشن کی زیر قیادت منظور کالونی سے کورنگی روڈ تک 5۔3 کلو میٹر پر محیط رقبہ کے اطراف سافٹ آپریشن کیا جارہا ہے جو 4 روز تک جاری رہیگا۔

تفصیلات کے مطابق اس موقع پر پولیس، رینجرز اور خواتین اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہے۔ آپریشن میں متوقع مزاحمت کے پیش نظر دو واٹر کینین اور چار اے پی سی بھی موجود ہیں۔ کارروائی میں واٹربورڈ ، ایس بی سی اے اور ریونیو بورڈ حکام بھی شریک ہیں۔ نالے کے اطراف 57 گھروں کی نشاندہی ہوئی ہے جن کو نوٹسز دیئے گئے ہیں اور انہیں جزوی طور پر مسمار کیا جائیگا۔

ڈائریکٹر آپریشن انکروچمنٹ کے ایم سی نے کہا کہ سندھ حکومت کے منظور کردہ منصوبے کے تحت نالے کے درمیان آنے والی تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے ، نالے کی چوڑائی مختلف مقامات پر مختلف نوعیت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے