English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ـ21 ویں قومی سینئرز کپ ، حسینین حبیب اور فیکٹ ڈیٹ ریجنل فائنل میں پہنچ گئے

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے سی سی اے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے 21 ویں نیشنل سینئرز کپ کے پہلے ریجنل سیمی فائنل میں حسین حبیب نے عمر ایسوسی ایٹس کو 7 رنز سے شکست دی۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن گذشتہ 21 سال سے نیشنل سینئرز کپ کا انعقاد کر رہا ہے۔ حیسین حبیب نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔ سعید بن ناصر نے 39 رنز بنائے۔ کپتان فواد باری اور کامل محمود نے 20 رنز بنائے۔ عمر ایسوسی ایٹس کے محمود نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں عمر ایسوسی ایٹس صرف 133 رنز بنا سکی ۔حسیب حبیب نقیب آغا نے عمدہ اسپیل کو 24 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ نقیب آغا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔نیا ناظم آباد گراؤنڈ میں ٹوٹل انرجی اور فیکٹ ڈیٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں دونوں ٹیموں نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔ میچ کے نتائج کا اعلان پہلے 10 اوور میں رنز کی بنیاد پر کیا گیا اور اسی بنیاد پر فیکٹ ڈیٹ ٹیم نے میچ جیت لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے