English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے انڈر 19ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

القمر

لاہور(جسارت نیوز) آئندہ سال ویسٹ انڈیز میں شیڈول کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں شروع ہوگیا۔6 ہفتوں پر محیط کیمپ کے اس پہلے سیشن میں 31 کھلاڑیوں کو بلایا گیا تھا جن میں سے 3 نوجوان کرکٹرز پاکستان کپ کے لیے ڈومیسٹک ٹیموں کا حصہ ہونے کے سبب شریک نہیں ہوسکے ہیں ۔کیمپ کے ابتدائی روز ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف، ہیڈ آف انٹرنیشنل پلئیرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق، ہیڈ آف کوچنگ گرانٹ بریڈ برن نے لیکچرز دیے۔نیوزی لینڈ میں پاکستان شاہینز کے ساتھ موجود اعجاز احمد آئندہ ہفتے سے انڈر 19 ٹیم کیمپ کا چارج سنبھال لیں گے۔ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر کے مطابق انڈر 19 کرکٹرز کے کیمپ مختلف مراحل میں لگانے کاسلسلہ جاری رہے گا۔ جلدی کیمپ لگانے کا مقصد آئندہ سال ورلڈ کپ کے لیے بہترین ٹیم تیار کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے