میرپورخاص(بیورو رپورٹ) شہید محترمہ بینظیر بھٹو اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آل سندھ سیٹھ کشوری لال میموریل سپر کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید2 میچوں کے فیصلے ہوگئے لاشاری الیون نے غازی الیون کو شاھین فٹبال کلب نے موسیٰ الیون کو شکست سے دوچار کیا کھیلے گئے پہلے میچ میں لاشاری الیون کی ٹیم نے غازی الیون کو 1-0 گول سے ہرایا شعیب لاشاری نے میچ کے آخری لمحات میں فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی کھیلے گئے دوسرے میچ میں شاھین فٹبال کلب نے موسیٰ الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی ککس کی بنیاد پر شکست دی مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر رہیں شاھین کے سلمان نے دونوں گول اسکور کئے جبکہ موسیٰ الیون کی جانب سے عاقب اور مراد بخش نے ایک، ایک گول بنایا پینلٹی ککس پر شاھین کی ٹیم نے موسیٰ الیون کو 5 گول کے مقابلے میں 6 گول سے ہراکر فتح حاصل کی کھیلے جانے والے میچوں میں آنے والے مہمان خصوصی لوہانہ ہندو پنچائیت کے جونیئر نائب صدر رمیش کمار اور الحفیظ ہائوسنگ سوسائٹی کے محمد حفیظ اور بھگوان داس کا تعارف آرگنازنگ کمیٹی نے کھلاڑیوں سے کرایا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے صدر انجینئر نوشاد بدر،حسن بلوچ،امام بلوچ،ملک اقبال ،رضی انصار ،امجد سومرو ،اور شاہد اقبال سمیت شائقین کھیل کی بڑی تعداد موجود تھی۔
