ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کیلئے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار

اسلام آباد: برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کی نئی قسم دسمبر میں برطانیہ میں ظاہر ہوئی، کورونا کی نئی قسم کی موجودگی کی خبروں کے بعد قومی ادارہ صحت نے تحقیق کی۔ 2 پاکستانیوں میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی، دونوں افراد برطانیہ سے واپس آئے ہیں۔ جس کے بعد برطانیہ سے پاکستان آنے والے تمام مسافروں کے لیے سارس کووڈ 2 ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان کے علاوہ 31 ممالک تک پھیل چکی ہے، نئی قسم کا وائرس پرانے کورونا کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، نئی قسم میں وبا کے تیزی سے پھیلنے کے شواہد بھی ظاہر نہیں ہوتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں