English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتارمختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2 زخمی‘ بلدیہ ٹاؤن سے لاش برآمد

کراچی کے علاقے قائد آباد سے پولیس نے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے ، جبکہ بلدیہ ٹاؤن سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے قائد آباد سے 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ قائد آباد پولیس کے مطابق گرفتار کیئے گئے ملزمان بختیار اور کاشف اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ادھر ابراہیم حیدری چشمہ گوٹھ اور رزاق آباد میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشیدآباد کے قریب ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی وجۂ ہلاکت معلوم نہیں ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے