English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیم کی کارکردگی پر ہیڈ کوچ نے “تنقید” کو ٹھیک قرار دیدیا

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز پر کہنا ہے کہ کارکردگی پر تنقید ٹھیک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز کے حوالے سے کہا ہے کہ تنقید کرنیوالے ٹیم کی صلاحیتوں پر یقین کرتے ہیں اور کارکردگی پر تنقید ٹھیک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ٹیم نہیں جیتتی اور امیدوں پر پورا نہیں اترتی تو مایوسی ہوتی ہے اور ہماری پرفارمنس کھیل کے تینوں شعبوں میں نیچے تھی اور میچز میں جیت کے بہت سے مواقع ہم سے رہ گئے،ڈراپ کیچز ہمارا پہلے بھی مسئلہ تھا اور یہاں بھی ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہی تھا، ہمیں اپنی فیلڈںگ میں بہتری لانا ہے اور اس سیریز میں چانس مس کرنے سے بہت فرق پڑا۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم بہتر کرسکتے تھے لیکن نہیں کرسکے، جس پر مایوسی ہوئی، ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹیم میں بہتری اور اعتماد واپس لانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز دو ایک جبکہ ٹیسٹ سیریز میں مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے