سڈنی (جسارت نیوز) ا سٹیون ا سمتھ کی شاندار سنچری ، مارنس لبوشیگنے اور ول پوکوسکی کی نصف سنچریوں کی بدولت آسٹریلوی ٹیم بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 338رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ، آسٹریلیا کی طرف سے اسٹیون ا سمتھ 131، مارنس لبوشیگنے 91اور ول پوکوسکی 62رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ یہ ا سٹیون اسمتھ کے ٹیسٹ کیریئر کی 27سنچری ہے۔ اسٹیون اسمتھ اور مارنس لبوشیگنے کے درمیان تیسری وکٹ پر 100رنز کی شراکت داری قائم ہوئی ۔ بھارت کی طرف سے راویندرا جدیجہ نے 4، جسپریت بمرا اور نویدیپ نے 2,2 جبکہ محمد سراج نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں2 وکٹوں کے نقصان پر 96رنز بنا لینے ااور اسے کینگروز اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 242رنز کی ضرورت ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے جوش ہیزلیووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جمعہ کو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 166رنز2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو مارنس لبوشیگنے 67اور ا سٹیون ا سمتھ 31رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بھارتی بولرز کا ڈٹ کر سامنا کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ پر قیمتی 100رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور کو 206رنز تک پہنچا دیا ۔

