English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 6 کی ڈرافٹنگ مکمل فرنچائز نے کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

القمر

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی ، ٹیموں کا انتخاب گزشتہ روز ڈرافٹس کے ذریعے لاہور میں ہوا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے لیے فرنچائزز نے اپنے اپنے اسکواڈز مکمل کرلیے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ہونے والی ڈرافٹ تقریب میں اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز، لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز نے پلیئرز کا انتخاب کرلیا۔ پالٹیمنیم کیٹیگری میں ٹیموں نے کرس گیل، راشد خان، کرس لین، حسن علی، ڈیوڈ ملر، ٹام بینٹن کا انتخاب کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے پلاٹینم کیٹگری میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ٹام بینٹن، پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹگری میں جنوبی افریقن بیٹسمین ڈیوڈ ملر کا انتخاب کیا، جب کہ اسلام آباد یونائٹڈ نے وائلڈ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل حسن علی کا پلاٹینیم کیٹیگری میں انتخاب کیا، لاہور قلندرز نے پلاٹینم میں راشد خان اور ملتان سلطانز نے کرس لن کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔ ڈائمنڈ کیٹگری کے لیے پشاور زلمی نے مجیب الرحمان اور شرفانے ردرفورڈ جب کہ کراچی کنگز نے ڈینیل کرسچن اور محمد نبی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لوئس گریگری کو منتخب کیا۔ گولڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے سمت پٹیل، پشاور زلمی نے عماد بٹ، کوئٹہ گلیڈی ز نے عثمان شنواری کو منتخب کیا۔سلور کیٹگری میں کراچی کنگز نے چیڈویک والٹن، دانش عزیز اور محمد الیاس کو پک کیا، کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے کیمرن ڈیلپورٹ، قیس احمد اور عبدالناصر کا انتخاب کیا۔ملتان سلطانز نے سہیل خان، صہیب مقصود، صہیب اللہ، ایڈم لتھ اور محمد رضوان کا انتخاب کیا جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے روحیل نذیر، ریس ٹوپلے اور افتخار احمد کو منتخب کیا۔ لاہور قلندرز نے ٹام ایبل، ذیشان اشرف، سلمان علی اور محمد فیضان کا انتخاب کیا، جبکہ پشاور زلمی نے عمید آصف، محمد عمران، ثاقب مقصود، محمد عرفان، محمد عمران اور امام الحق کو پک کیا۔ ایمرجنگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محمد وسیم اور احمد سفی، ملتان سلطانز نے شاہنواز دھانی اور محمد عمر، لاہور قلندزر نے معاذ خان اور زید عالم، پشاور زلمی نے ابرار احمد اور محمد عمران، کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز نے صائم ایوب اور آرش علی خان جب کہ کراچی کنگز نے قاسم اکرم کا انتخاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے