پشاور (جسارت نیوز) ونٹرمیڈیا اسپورٹس گالااپنی تمام تررعنائیوںکے ساتھ قیوم ا سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں اختتام پذیرہوگیا۔ اسپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا ،ڈائریکٹریٹ آف ا سپورٹس اینڈ یوتھ آفیئرزخیبرپختونخوا اور ڈسٹرکٹ ا سپورٹس آفس پشاور کے تعاون سے منعقدہ ونٹرمیڈیا اسپورٹس گالامیں اسپورٹس رائیٹرز، پشاور پریس کلب، ویڈیوجرنلسٹس،فوٹوجرنلسٹس کے ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کرکے ایونٹ کا چارچاند لگادئیے۔خواتین ایونٹ نے بھی ونٹرمیڈیا اسپورٹس گالا کی رونق میں گراں قدراضافہ کیا۔ونٹر اسپورٹس گالا کے پرمسرت موقع پرصدرپشاورپریس کلب ایم ریاض مہمان خصوصی تھے اس موقع پر سیکرٹری عمران بخاری نائب صدرنادرخواجہ ،سنیئرجرنلسٹس ناصر حسین، نثاراحمد،فر یداللہ،طارق آفاق، ناصرمحمود ،شاہد، ذوالفقار چترالی نے مقابلوں نے بھی بھرپورلطف بھی آٹھایااورخود بھی حصہ لیا۔نتائج کے مطابق سائیکل ریس میں حارث احمد نے پہلی ،خرم جلیل نے دوسری،اورکلیم نے تیسری پوزیشن ا پنے نام کی۔بیڈمنٹن مقابلے میںہم ٹی وی کے شہاب اوروقاص کی جوڑی نے پہلی ، اسپورٹس رائیٹرز کے اعجاز اورسعد بن اویس نے دوسری پوزیشن حاصل کی اتھلیٹکس 400میٹرریس میںنیو ٹی وی کے حارث احمد نے گولڈ،شاہد آفریدی نے سلورجبکہ او رسفیر نے کانسی کاتمغہ جیتا۔رسہ کشی میں ایس ڈبلیواے نے پہلی،ویڈیوجرنلسٹس نے دوسری جبکہ فوٹوجرنلسٹس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرچری مقابلے میں ایس ڈبلیواے پہلے،فوٹوجرنلسٹس دوسرے اورویڈیو جرنلسٹس کی ٹیم سوئم ٹھہری۔
