English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فٹنس کی بحالی کیلئے بابر اعظم اور شاداب خان نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر طلب

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شاداب خان فٹنس بحالی پروگرام کیلئے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کریں گے جب کہ کپتان جنوبی افریقا کیخلاف ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان شاہینز کا اسکواڈ جمعے کو ہی وطن واپس پہنچ گیا تھا، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شاداب خان بھی ساتھ ہی آگئے تھے۔دوسری جانب وطن واپس آنے والے ان فٹ قومی کرکٹر اب ہائی پرفارمنس سینٹر میں بحالی کیلئے کوشاں ہوں گے، بابر اعظم آج پیر کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، میڈیکل چیک اپ کے بعد بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ پریکٹس سیشن کرسکیں گے۔بابر اعظم انگوٹھے کی تکلیف سے نجات کے بعد نیوزی لینڈ میں ہلکی بیٹنگ پریکٹس کررہے تھے، اب باقاعدہ بیٹنگ پریکٹس کرکے جنوبی افریقاکیخلاف سیریز سے قبل مکمل فٹنس حاصل کریں گے۔شاداب خان کل منگل کو ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ کر انجری کا معائنہ کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے