سڈنی (جسارت نیوز)سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کیلئے 407رنز کا ہدف دے دیا بھارت نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر دوسری اننگز میں2 وکٹوں کے نقصان پر 98رنز بنا لئے آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز پر ڈیکلیئر کی ا سٹیون ا سمتھ 81رنز کیمرون گرین 84 اور مارنس لبھوشانگھے نے 73رنز کی اننگز کھیلی۔ اتوار کو سڈنی میں کھیلے جارہے بھارت آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے چوتھے روز آسٹریلیا نے2 وکٹوں کے نقصان پر 103رنز پر دوبارہ اننگز کا آغاز کیا۔ مارنس لبھوشانگھے اور اسٹیو اسمتھ نے دن کا پراعتماد آغاز کیا۔ لبھوشانگھے 73رنز بنا کر آوٹ ہوئے او ر ا سٹیو ا سمتھ 81رنز پر ایشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ کیمرون گرین نے 84 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور8 چوکے شامل ہیں جبکہ کپتان ٹم پین نے 39رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی۔ اس طرح آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 312 رنز پر اپنی اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ آسٹریلیا کو مجموعی طور پر 406 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ بھارت کی طرف سے روی چندرن ایشون نوودیپ سینی نے 2,2 جبکے جسپریت بھمراہ اور محمد سراج نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ بھارتی ٹیم نے 407رنز کے ٹارگٹ کے تعاقب میں اننگز کا پراعتماد آغاز کیا تاہم 71 کے مجموعی اسکور پر شبھمان گل41رنز پر آئوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے۔
