English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا

سدنی (جسارت نیوز) آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تیسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ بھارتی ٹیم میچ کے 5ویںاور آخری روز کھیلنے کے لئے آئی تو اس کو میچ میں کامیابی کے لئے 309رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8وکٹوں کی ضرورت تھی۔ کپتان اجنکیا رہانے کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد چیتشوار پجارا اور وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت آسٹریلیا کے بولرز کے سامنے ڈٹ گئے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے محتاط انداز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ پرٹیم کے لیے قیمتی 148رنز کی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو سہار دیا اور ٹیم کے مجموعی اسکور کو 250رنز تک پہنچا دیا ۔ وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت 97جبکہ چیتشوار پجارا 77رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز ر رہے دونوں کھلاڑی نہ صرف کینگروز بولرز کے سامنے ڈٹے رہے بلکہ انہوں نے اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہنوما وہاڑی 23اور روی چندرن ایشون 39رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی طر ف دوسری اننگز میں جوش ہیزلیووڈ اور نیتھن لیون نے2,2 جبکہ پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر ا سٹیون ا سمتھ کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پیر کو سڈنی میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ کے 5ویںاور آخری روز بھارتی ٹیم جب کھیلنے کے لئے آئی تو اس کو میچ میں کامیابی کے لئے 309رنز جبکہ آسٹریلیا کو 8وکٹوں کی ضرورت تھی۔ بھارتی ٹیم نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 98رنز 2 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو چیتشوار پجارا 9اور کپتان اجنکیا رہانے 4رنز پر کھیل رہے تھے۔کپتان اجنکیا رہانے کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کیے بغیر اور اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں اضافہ کیے بغیر 4کے انفرادی ا سکور نیتھن لیون کی گیند پر میتھیو ویڈ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد چیتشوار پجارا اور ریشبھ پنت آسٹریلیا کے بولرز کے سامنے ڈٹ گئے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے محتاط انداز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ پرٹیم کے لیے قیمتی 148رنز کی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو سہار دیا اور ٹیم کے مجموعی اسکور کو 250رنز تک پہنچا دیا تاہم اس موقع پر ریشبھ پنت 97رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے پویلین لوٹ گئے ۔ ریشبھ پنت 97کے انفرادی ا سکور پر نیتھن لیون کی گیند پر پیٹ کمنز کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے ، ان کے بعد چیتشوار پجارا کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ 77رنز بناکر جوش ہیزلیووڈ کی گیند کا نشانہ بنے۔
بعدازاں ہنوما وہاڑی اور روی چندرن ایشون آسٹریلوی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے ۔ آسٹریلوی بولرز نے ان کو آئوٹ کرنے کی بھرپور کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ بھارتی ٹیم نے پانچویں اور آخری روز کھیل ختم ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 334رنز بنائے اوربھارتی ٹیم میچ ڈرا کرنے میں کامیابی ہوگئی ۔ یوں دونو ں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔ ہنوما وہاڑی 23اور روی چندرن ایشون 39رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ آسٹریلیا کی طر ف دوسری اننگز میں جوش ہیزلیووڈ اور نیتھن لیون نے 2,2 جبکہ پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر ا سٹیون اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے