English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاوید مغل اینڈ سعید اصغر میموریل چیمپئنز پریمیئر لیگ

القمر

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) یونائیٹڈ اسکارچرز نے ایم ڈی اسٹرائیکر اور آغا طارق ہوریکینز کی ٹیم نے پیرا ڈائز سکسرز کی ٹیموں کو میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے جاوید مغل اینڈ سعید اصغر میموریل چیمپیئنز پریمیئر لیگ کے میچوں میں شکست دیدی،کھیلے گئے پہلے میچ میں ایم ڈی اسٹرائیکرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے زاہد حسین نے 48،محسن ساند نے 30 اور گل چانڈیو نے 21 رنز بنائے یونائیٹڈ اسکارچرز کے عبد الباسط نے 2 وکٹیں حاصل کیں جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے یونائیٹڈ اسکارچرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ریحان نظام نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 53 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ جبیر نے 35 رنز اسکور کئے دوسرے میچ میں آغا طارق ہوریکینز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 166 رنز بنائے فرحان موسیٰ نے 43 ،محمد سلیمان نے 38 اور شیر خان نے 32 رنز بنائے پیرا ڈائز سکسرز کے محمد نور خان نے 4 اور بابر نے 2 کھلاڑیوں کو آئو ٹ کیا جواب میں پیرا ڈائز سکسرز کی ٹیم 104 بناکر آئوٹ ہوگئی عبد الرئوف 46 اور نبیل احمد 15 رنز بناسکے آغا طارق ہوریکینز کے محمد سلیمان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ آغا عاقب نے 3 وکٹیں حاصل کیںکھیلے جانے والے میچوں میں محمد سلیمان اور ریحان نظام مین آف دی میچ قرار پائے۔ جنہیں سینئر کرکٹرز انوار الحق اور نعیم غوری نے انعام دیا عبد الستار اور ندیم قمبرانی نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے