میرپورخاص(بیورو رپورٹ)میونسپل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے جاوید مغل اینڈ سعید اصغر میموریل چیمپیئنز پریمیئر لیگ کے میچوں میں شاہ اینڈ خان تھنڈر کی ٹیم نے یونائیٹڈ اسکاچرز کی ٹیم کو جبکہ ڈی کے اسٹارز نے پیرا ڈائز سکسرز کو شکست دیدی،کھیلے گئے پہلے میچ میں یونائیٹڈ اسکاچرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے محمد شہباز نے 55 اور ریحان احمد نے 50 رنز اسکور کئے شاہ اینڈ خان تھنڈر کے دانیال احمد نے 2 اور اویس شاہ ایک وکٹ حاصل کی جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے شاہ اینڈ خان تھنڈر کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا محمد وسیم نے میچ وننگ اننگ کھیلتے ہوئے ناقابل شکست 69 رنز بنائے جبکہ محمد ارشد نے 42 رنز اسکورکئے یونائیٹڈ اسکارچرز کے اسامہ بلوچ اور ریحان احمد 2,2 وکٹیں حاصل کرسکے دوسرے میچ میں ڈی کے اسٹارز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے محمد صدام نے ایک مرتبہ پھر زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ فراز سہتو نے 33،سرمد نے 25 اور حمزء نے 21 رنز اسکور کئے پیراڈائز سکسرز کے برہان احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں پیراڈائز سکسرز کی ٹیم 175 رنز بناسکی وکٹ کیپر بیٹسمین نبیل احمد نے 71 رنز کے ساتھ زبردست مزاحمت کی جبکہ ارباز خان نے 20 اور برہان احمد نے 18 رنز کا اضافہ کیا ڈی کے اسٹارز کے ڈی کے درس نے 3 اور بلال حیدر نے 2 وکٹیں حاصل کیں کھیلے جانے والے میچوں میں عبد الستار اور ندیم قمبرانی نے امپائرنگ جبکہ محمد حذیفہ نے اسکورنگ کے فرائض انجام دیئے ۔
