English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صوبے میں کھیلوں کا فروغ حکومت کی اہم ترجیحات کا حصہ ہے،محمودخان

پشاور (جسارت نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ صوبے میں کھیلوں کا فروع صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات کا حصہ ہے۔ صوبائی حکومت کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ بین الاقوامی سطح پر بھر اجاگر کرنے کے لئے بھر پور معاونت فراہم کرے گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کے روز انڈر 16 گیمز کے ونر کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ نے گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کیلئے ماہانہ 10 ہزار اعزازیہ دینے کا اعلان کیاجبکہ سلور میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے8 ہزار اور برائونز میڈل جیتنے والوں کیلئے 5 ہزار ماہانہ اعزازیہ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ ماہانہ اعزازیہ کھلاڑیوں کو ایک سال تک دیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے