ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز اسپورٹس انڈر19 انٹر اکیڈمی لیگ،یونائٹیڈ اکیڈمی کامیاب

کراچی (اے پی پی) ابھرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین حسنین ماجد نے شاندار آل رائونڈ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے  وکٹوں کے عقب میں2 کھلا ڑیوں کو اسٹمپڈ اور 2 کو کیچ آئوٹ کیاجبکہ 47 قیمتی رنز بناکر اپنی ٹیم یونا ئیٹڈ اسپورٹس کرکٹ اکیڈمی کو شہباز اسپورٹس انڈر19 انٹر اکیڈمی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ2021  میںباب وولمر کرکٹ اکیڈمی کے خلاف 3 وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کرایا۔ یونائٹیڈ اکیڈمی کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔ سرفراز احمد کرکٹ اکیڈمی کے زیرِ اہتمام ہونے والے ایونٹ کے کھیلے گئے میچ میں باب وولمر کرکٹ اکیڈمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40  اوورز میں 9 وکٹیں گنواں کر 206 رنز کا ہندسہ اسکور بورڈ پر آوایزاں کیا۔ سعد بیگ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 102 گیندوں پر 79 رنز بنائے، انہوں نے اپنی اننگ میں3 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں