ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں بھی اسکول 25 جنوری کے بجائے یکم فروری سے کھلیں گے

پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے میں پرائمری تا ایلیمنٹری اسکول 25 جنوری کی بجائے یکم فروری سے کھلیں گے۔

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹر کر رہے ہیں، اساتذہ، طلبہ اور والدین کی جانوں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 جنوری سے ہائی اسکولز دوبارہ کھولیں گے جبکہ یونیورسٹیاں یکم فروری سے کھولی جائیں گی۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں پرائمری تا ایلیمنٹری اسکول 25 جنوری کی بجائے یکم فروری سے کھلیں گے۔

دوسری جانب صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ اسکول مزید بند رکھنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

منبع: جیو نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں